Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 09:21am

عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کرتے ہوئے 31 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری، 31 اگست کو طلب

نوٹس کے متن کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی، وہ 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

Read Comments