روشنی آنے والی ہے، عالیہ بھٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

اداکارہ نے آج اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جس میں ان کا بیبی بمپ بھی نظر آرہا ہے
شائع 26 اگست 2022 05:49pm

اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم برہماسترا کی تشہیر میں مصروف ہیں تاہم اداکارہ نے آج اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو سوچ میں مبتلاکردیا ۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں برس اپریل میں شادی کی تھی اور دونوں نے دو ماہ قبل جون میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے آج انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جس میں ان کا بیبی بمپ بھی نظر آرہا ہے لیکن اس پوسٹ سے مداحوں کو حیران اس وقت ہوئے جب انہوں نے پوسٹ کا کیپشن پڑھا ۔

عالیہ بھٹ نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دو ہفتوں میں روشنی آنے والی ہے’۔

دراصل وہ اس کیپشن میں اپنی آئندہ فلم ’ برہماسترا ’ کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

اس فلم میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں اور یہ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، رنبیرکپور،امیتابھ بچن، اکنینی ناگ ارجن ،مونی رائے سمیت دیگرشامل ہیں۔

برہماسترا کی ہدایتکاری آیان مکرجی کی ہے اور اسے کرن جوہرنے پروڈیوس کیا ہے۔

Read Comments