Aaj Logo

شائع 01 ستمبر 2022 05:20pm

ملک میں سونا 2000 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 1 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1715 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1701 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Read Comments