عوام سازشی اور چور کے بارے میں مکمل طور باشعور ہوچکے: مریم اورنگزیب

قوم کے شعور نے عمران خان کو پارلیمنٹ سے اُٹھاکر باہر پھینکا ہے۔
شائع 02 ستمبر 2022 09:39pm

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کوعوام کا سوچنے کیلئے اپنے میں سے آزاد ہونا ہوگا، عوام سازشی اور چورکے بارے میں مکمل طور باشعور ہوچکے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اُٹھاکر باہر پھینکا ہے، عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی، عمران خان 4 سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری بھی نہ ہوتی۔

Read Comments