Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2022 11:31am

ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع، قیمتوں میں کمی

پاکستان میں بدترین سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے کے بعد ایران اور افغانستان سے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہوگئی۔

پڑوسی ممالک سے پیاز کے 70 اور ٹماٹر کے 50 سے زائد ٹرک کراچی کی سبزی منڈی پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ان کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت میں 100 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 120 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد ہول سیل میں پیاز 50 روپے کلو اور ٹماٹر 100 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہوا ہے۔

اس سے قبل ٹماٹر اور پیاز کی قلت کے پیش نظرکراچی سمیت ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا۔

Read Comments