Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2022 04:54pm

ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ، 1.56 روپے مزید مہنگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 88 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 219 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments