Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2022 07:43pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 750 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 644 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 12 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 1704 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments