ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ، روپیہ مزید سستا

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 20 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2022 04:41pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 2 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 18 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 20 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں دو روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت 225 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments