Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 10:15am

ملکہ برطانیہ کی وفات پرپاکستان میں آج سرکاری سطح پر یوم سوگ

وفاقی حکومت کی جانب سے ملکہ برطانیہ (الزبتھ دوم) کی وفات پرآج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پیر(آج) کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جائے گا، جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی، جبکہ وزارت خارجہ نے وزیراعظم کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمرمیں 8 ستمبرکوانتقال کرگئ تھیں۔

Read Comments