Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2022 11:44am

سندھ ہائیکورٹ کا جائیداد کی خرید و فروخت پر بڑا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا، جو جائیداد کی لیز، نقشوں سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ قائم کرنے کا مقصد خریدوفروخت میں مسائل پر قابو پانا ہے، جائیدادوں کی معلومات نہ ہونے پر مقدمات کے انبار لگ گئے ہیں۔

عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ پر تعمیرات کو بھی قانونی قرار دے دیا، جبکہ تعمیرات کے خلاف دو درخواستیں خارج کردی گئیں۔

Read Comments