ڈالر کی اونچی اُڑان برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 20 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا
شائع 12 ستمبر 2022 05:07pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 1 روپے 64 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 229 روپے 82 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 20 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 236 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹر بینک میں دو روپے 76 اضافے سے ڈالر کی قیمت 228 روپے 18 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments