Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2022 11:21pm

اسمبلی تحلیل ہونے کے باوجود نومبر میں الیکشن نہیں ہوسکتے: محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان نے ان قوتوں کو ناراض کردیا ہے جن کے بغیر واپس آنے کیلئے ان کا راستہ نہیں کھل سکتا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ستمبر میں کوئی لانگ مارچ نہیں ہو رہا، اگر لانگ مارچ سے الیکشن ملتا تو پہلے کرلیتے، البتہ اسمبلی ٹوٹ بھی جائے تب بھی انتخابات نومبر میں نہیں ہوسکتے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا عمران خان اپنے پرانے مؤقف سے دستبردار ہو رہے ہیں، انہوں نے سیاست میں نئی چیزیں بھی متعارف کروا دی ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں سب سے زیادہ یوٹرن لیے ہیں، ان جیسی سیاست کسی کو بھی نہیں آتی۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیلاب پر بھی سیاست کررہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹریجنرل انتونیو گوتریس کو صرف سندھ کا دورہ کرایا۔

Read Comments