ڈالر کا بھاؤ آسمان پر پہنچ گیا، مزید 2.40 روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1.58 روپے اضافہ
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 04:27pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے بھاؤ میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 234 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 14 پیسے کا واجح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231.92 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments