Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2022 06:14pm

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 800 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 88 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 1705 ڈالرز پر برقرار ہے۔

Read Comments