Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2022 10:58pm

ایسی ٹیچر ہمارے بچپن میں کہاں تھیں؟ معصوم بچے کی ویڈیو وائرل

کلاس میں بچے شرارت کرتے ہیں تو ٹیچر غصے میں انہیں ڈانٹ دیتی ہیں لیکن فوری ہی بچے سزا سے بچنے کے لیے ٹیچر سے معافی مانگ لیتے ہیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں پرائمری اسکول کا ایک معصوم طالب علم اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کررہا ہے ۔

وائرل کلپ میں چھوٹا بچہ اپنی ٹیچر کو مناتے دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو طالب علم کی نافرمانی پر ناراض دکھائی دے رہی تھیں۔

بچہ اتنی محبت اور پریشانی سے معافی مانگتا ہے کہ ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کردیتی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بہت سے لوگوں اپنے اسکول کا زمانہ یاد آگیا اکثر صارفین نے لکھا کہ ایک یہ ویڈیو ہے اور ایک ہمارے اسکول کا زمانہ تھا جب شرارت کرنے پر ہماری پٹائی ہوا کرتی تھی ۔

Read Comments