Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2022 07:26pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 150 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 33 ہزار 616 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 10 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1687 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments