Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2022 03:49pm

فرانسیسی ‘اسپائیڈر مین’ کو سالگرہ منانے کا انوکھا طریقہ مہنگا پڑگیا

فرانس کے “اسپائیڈر مین” کے نام سے مشہور کوہ پیما نے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے پیرس میں بلند عمارت کوعبورکرکے اپنی 60 ویں سالگرہ منائی۔

انوکھے اندازسے اپنی سالگرہ منانے والے ایلین رابرٹ نامی شخص رسیوں کا استعمال کئے بنا 48 منزلہ عمارت پرچڑھ گیا۔

فرانسیسی ‘اسپائیڈر مین’ کا کہنا تھا کہ “میں لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں آپ بھی 60 سال کی عمر میں کھیل سکتے اور پرجوش رہ سکتے ہیں۔”

لیکن بدقسمتی سے بلند عمارت پر پہنچنے کے بعد رابرٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابرٹ اس سے پہلے بھی متعدد بار بلند عمارت (ٹور ٹوٹل انرجی) پرچڑھ چکا ہے لیکن اس بار انہیں عمارت کی چوٹی تک پہنچنے میں صرف 60 منٹ لگے۔

رابرٹ نے کہا کہ میں نے کئی سال قبل اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جب میں 60 سال کا ہو جاؤں گا تو میں دوبارہ اس ٹاور پر چڑھوں گا کیونکہ فرانس میں 60 سال ریٹائرمنٹ کی عمر کی علامت ہے۔

اس کے علاوہ رابرٹ دنیا بھرمیں بلندعمارتوں کے ساتھ ہی دبئی کی برج خلیفہ کو بھی عبورکرچکے ہیں، جو دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔

فرانسیسی ‘اسپائیڈر مین’ رابرٹ عام طور پر پیشگی اطلاع یا اجازت کے بغیر اپنے اسٹنٹ کرتے ہیں جس پر انہیں متعدد بار گرفتار کیا گیا ہے۔

Read Comments