Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2022 09:49am

وزیراعظم شہبازشریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے، ان کا دورہ امریکا 23 ستمبر تک ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77واں اجلاس آج سے 23 ستمبر تک نیویارک میں شروع ہورہا ہے۔

وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے اورموسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق پائیدار تجاویز دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔

وزیراعظم شہبازشریف عالمی رہنماؤں کو مسئلہ کشمیر سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے مؤقف اور نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر گلوبل فوڈ اینڈ سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف تحفظ خورک کے عالمی سربراہ اجلاس اور COP-27 پر عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم ، جنرل اسمبلی کے صدر، یواین سیکرٹری جنرل کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں، عالمی مالیاتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

Read Comments