Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 03:36pm

فیول ایڈجسٹمنٹ، کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کے فی یونٹ میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔

کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جبکہ نیپرا اتھارٹی29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت کرے گا ۔

کے الیکٹرک نے اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی ہے، جس سے کراچی والوں کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا

سی ای او کے الیکٹرک کا ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ٹیلی فونک رابطہ

دوسری جانب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ مہنگی امپورٹڈ گیس ہے،مقامی گیس سے بجلی کے بلوں میں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائٹ اور کورنگی کے2 پاور پلانٹس کئی ماہ سے بند ہیں،ایس ایس جی سی کو ادائیگی میں تاخیر امپورٹڈگیس کی وجہ سے ہے۔

Read Comments