Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 03:22pm

نیب کا 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آگئی، قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترمیمی ایکٹ کے تحت سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے خلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب نے نظرثانی کے لئے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائیکورٹ سے ایک ہفتے کی مہلت لینے کے لئے درخواست تیار کرلی گئی۔

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کرتے ہوئےنیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Read Comments