Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیب کا 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ

ترمیمی ایکٹ کے تحت آصف زرداری کے خلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 03:22pm
نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آگئی، قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترمیمی ایکٹ کے تحت سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے خلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس، ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب نے نظرثانی کے لئے ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائیکورٹ سے ایک ہفتے کی مہلت لینے کے لئے درخواست تیار کرلی گئی۔

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کرتے ہوئےنیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

NAB

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Amendment Act

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div