Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2022 05:34pm

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق منگل کے روز ملکی انٹر بینک میں ایک روپے اضافے کے بعد ڈالر 238 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 20 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک روپے 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 237 روپے 91 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments