Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2022 09:17pm

آن لائن پلیٹ فارم سےمنٹوں میں عمرہ ویزہ مکمل کرنے کی سہولت

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت سےباہرسے آنے والے عازمین عمرہ کے ویزوں کوالیکٹرانک پلیٹ فارم “مقام” کے ذریعے عمرہ پیکج کا انتخاب کرنے کی سہولت متعارف کروادی۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے دوسرے ممالک سے عمرے کیلئے سعودی عرب آنے والے آسان الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے عمرہ پیکج حاصل کرسکیں گے۔

دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین متحدہ پلیٹ فارم لنک کے ذریعے مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے “مقام” پورٹل https://maqam.gds.haj.gov.sa/Home/OTAs میں داخل ہوسکتے ہیں۔

وہاں سے عمرہ زائرین خدمات بھی بک کرسکیں گے اور ویزا درخواست کے لیے ایک حوالہ نمبر حاصل کریں گے، پھر ویزا درخواست فارم https://visa.mofa.gov.sa/ کو مکمل کرنے اور پرنٹ کرنے کے لیے قومی ویزا پلیٹ فارم پرجانا ہوگا۔

پلیٹ فارم کی خدمات میں عازمین کے ملک میں مقامی ایجنٹوں کو جاننا اور عمرہ ویزہ جاری کرنے کے لیے مقام پورٹل کے ذریعے عمرہ زائرین کے ملک میں مجاز ایجنٹوں کو جاننے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ “مقام” پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کی خدمات بُک کر سکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم میں داخل ہو کر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پوری دنیا سے ویزہ اور آن لائن خدمات بُک کی جاسکتی ہیں۔

Read Comments