Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 04:29pm

خلاء میں جائے بغیرچاند پر قدم رکھنا ممکن

اگرآپ چاند کی سیرکرنا چاہتے ہیں تودنیا میں ہی کرسکتے ہیں، لیکن تھوڑا انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ چاند ابھی زیرتعمیر ہے۔

دبئی میں ایک پرتعیش ریزورٹ تعمیر ہونے جارہا ہے، جس میں ایک نائٹ کلب کے ساتھ ہی 300 بوتیک، نجی رہائش گاہیں بھی موجود ہوں گی۔ جن پر کم ازکم پانچ کھرب ڈالرلاگت آنے کی توقع ہے۔

میڈیا کے رپورٹ کے مطابق چاند کی شکل کی طرح بنائے جانے والے ریزورٹ کا ڈیزائن کینیڈا کی ایک آرکیٹیکچرل فرم کی جانب سے تیارکیا گیا ہے، جسے دو سال کےعرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

اس عمارت کی اونچائی 225 میٹر (738 فٹ) ہوگی۔

یہ ریزورٹ ایک شاپنگ مال کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد دبئی میں ہرسال ایک کروڑ افراد کو اپنی جانب راغب کرنا ہے۔

چاند کی شکل میں تعمیر کی جانے والی عمارت میں آرکیٹیکٹس نے خلابازوں کے لیے بھی ایک تربیتی مرکز رکھا ہے۔

اس سے قبل 2021 میں امریکی ریاست ویگاس میں بھی چاند جیسی عمارت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تاحال اس کی تعمیرکاآغازنہیں کیا گیا۔

Read Comments