Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2022 01:25pm

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواستوں پر جواب طلب

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواستوں پر نیب کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نمبر ایک نے نواز شریف کے خلاف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب جوہر ٹاؤن میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں جائیداد نیلامی حکم کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار کی درخواست پر سماعت کی۔

متاثرین درخواست گزاروں کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے پر جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج ہو جائے گا، بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کے لئے روک دی جائے، شمیم زرعی فارم کرایہ داروں کے پاس ہیں، نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گےجبکہ عدالت اپنے نیلامی کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments