Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2022 11:22pm

اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے نور خان ایئربیس پہنچے ہیں۔

نوازشریف اور وزیراعظم نے وزیرِ خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں: اسحاق ڈار

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں، نوازشریف اور وزیراعظم نے وزیرِ خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، 98 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔

اسحاق ڈار کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان واپس لایا گیا ہے جو وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے منصب سے سبکدوش ہوچکے ہیں، انہوں نے لندن میں اپنا استعفیٰ نواز شریف کو گزشتہ روز پیش کیا تھا۔

لیگی قیادت بظاہر مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی، جس کا اعتراف مریم نواز نے مبینہ لیک آڈیو میں بھی کیا تھا۔

Read Comments