ملک میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا

سونے کی مقامی قیمتوں کمی کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 11:20pm

ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1450 روپے کی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 1 لاکھ 41 ہزار 850 روپے پر آگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 1243 روپے کمی سے 1 لاکھ 21 ہزار 614 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں9 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1637 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments