Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2022 07:27pm

ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز کمی کے بعد آج اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 43 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 دس گرام سونے کی قیمت 1586 روپے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 200 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 18 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1647 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Read Comments