Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 09:42pm

بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی عدالت نے فوج کی توہین کرنے پر معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ایکتا کپور پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سیریز بالاجی ”ٹرپل ایکس، سیزن 2“ میں بھارتی فوج کی توہین کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپورکے خلاف ایک رہائشی سمیت سابق فوجیوں کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر جج وِکاس کمار نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیے۔

ایکتا کپور پرالزام ہے کہ ان کی ویب سیریز ٹرپل ایکس سیزن 2 میں بھارتی فوجیوں کی توہین کے ساتھ ان کے خاندان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ویب سیریز آلٹ بالاجی نامی پلیٹ فارم سے نشر کی گئی تھی، جو ایکتا کپور اور ان کی والدہ کی ملکیت ہے۔

اس کے علاوہ ویب سیریز پر اعتراض کرنے پر ایکتا کپور کوعدالت میں طلب کیا گیا تھا، انہوں نے متنازع سین کو ویب سیریز سے ہٹا دیا لیکن عدالت میں حاضرنہیں ہوئی تھیں۔

ایکتا کپورکے خلاف درج شکایت میں شمبھو کمار نے کہا تھا کہ ویب سیریز میں فوجی افسر کی بیوی سے متعلق کئی قابل اعتراض مناظر تھے۔

Read Comments