Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2022 05:49pm

ملک میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2200 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 86 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1649 ڈالرز کی سطح پر آگیا ہے۔

Read Comments