Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2022 08:40pm

”مذاکرات نہیں کیئے تو دوائیاں مہنگی کردیں گے“

کراچی: آل پاکستان فارما مینیوفیکچرز نے اعلان کیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذاکرات نہیں کیئے تو فوری طور پر 20 سے 25 فیصد ادویات میں خود ساختہ اضافہ کردیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین آل پاکستان فارما مینیوفیکچر ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈریپ کو مذاکرات کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں، ادویات کی قیمت میں 20 سے 25 فیصد خود ساختہ طورپر اضافہ کردیںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ صادر کردیا ہے لیکن ڈریپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

فارما ایسوسی ایشن کے ممبران نے دعوی کیا کہ ملک بھر میں فارما کی 150 کمپنیاں بند ہوچکی ہیں، حکومت 155 روپے پر ڈالر لے آئے، ملک میں ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

Read Comments