وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، مالیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال

معاشی بحالی کے عزم کا اظہار۔۔۔
شائع 01 اکتوبر 2022 03:36pm

وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات میں معیشت کے استحکام اور نمو کے لیے اٹھائے جانے والے مالیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وزیر خزانہ کی آمد کے ساتھ ہی روپے کی قدر میں اضافے سے مارکیٹ کے جذبات میں کافی بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مطابق معاشی بحالی کے عمل کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈیجیٹل بینکنگ متعارف کرانے پراسٹیٹ بینک کے اقدامات کوسراہا اور کہا کہ پائیدار اور موثر اقتصادی ترقی کے لیے مالیاتی اور مالیاتی پالیسی میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

Read Comments