Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2022 08:32pm

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آگیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔

عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت میں پیشی یقینی بنانے کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے مقدمہ نمبر407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، لہٰذا پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیاجا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ مقدمہ نمبر 407 میں سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔

Read Comments