Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2022 11:12am

اپٹما نے ملک بھر میں فیکڑیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک بھر میں فیکڑیاں بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی، 1600 ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50 لاکھ ملازمتوں بے روزگار ہوجائیں گے، اس احتجاجی بندش سے 3 کروڑ افراد متاثرہوں گے ۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے ، حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں، جنہیں بحال کیا جائے۔

اپٹمانے مزید کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Read Comments