کیا کّتے انسان کی پریشانی کا اندازہ لگا سکتے ہیں؟

محققین نے شرکاء سے سانس اور پسینے کے نمونے اکھٹے کیے
شائع 05 اکتوبر 2022 08:10pm

جانوروں میں وفاداری کی مثال قائم کرنے والے کتوں کی اہم خصوصیت کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کّتے اس وقت سونگ سکتے ہیں جب کہ کوئی بھی شخص کسی دباؤ کا شکار ہو۔

رپورٹ میں بتایا کہ آئرلینڈ میں محققین نے ریاضی کے پیچیدہ مسئلے کا سامنا کرنے سے پہلے اور بعد میں 36 شرکاء سے سانس اور پسینے کے نمونے اکھٹے کیے جب کہ شرکاء سے ان کے تناؤ کی سطح کا بھی پوچھا گیا۔

نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے جہاں ایک شخص کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوا وہیں چار کتوں کو دباؤ کا شکار افراد کو تلاش کرنا پڑ گیا۔

ایک جریدے میں شائع ہونے والے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ خصوصیت عمومی طور پر ہر کتے میں پائی جاتی ہے۔

Read Comments