Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2022 07:27pm

ملک میں مہنگائی کی لہر میں مزید اضافہ

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ٹماٹر کی فی کلوقیمت میں 48 روپے 45 پیسے اور پیاز 12 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے، انڈے فی درجن ایک روپے 38 پیسے جب کہ دودھ کی فی لیٹر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

Read Comments