Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2022 11:42am

کراچی میں موسم آج بھی گرم، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں موسم آج بھی گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، شہر میں تیز دھوپ نے گرمی کی شدت بڑھادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہیں شمال مشرق سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہوں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں پارہ آج بھی ہائی رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی حالیہ لہر شہر میں دو دن تک برقرار رہے گی۔

Read Comments