Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی میں موسم آج بھی گرم، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

گرمی کی حالیہ لہر شہر میں دو دن تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
شائع 09 اکتوبر 2022 11:42am
شہر میں تیز دھوپ نے گرمی کی شدت بڑھادی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہر میں تیز دھوپ نے گرمی کی شدت بڑھادی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

شہر قائد میں موسم آج بھی گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، شہر میں تیز دھوپ نے گرمی کی شدت بڑھادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہیں شمال مشرق سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہوں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں پارہ آج بھی ہائی رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی حالیہ لہر شہر میں دو دن تک برقرار رہے گی۔

karachi

tempreture

Hot Weather

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div