Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 04:49pm

کئی روز کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کئی بعد معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 9 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 217 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 2.04 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 220 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 18 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 217 روپے 79 پیسے پرآگیا تھا۔

Read Comments