Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2022 09:40pm

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گرد گرفتار کرلیا، ملزم مختلف واردات میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گرد سید ناصر عباس رضوی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور واردات کی نیت سے وہاں موجود تھا۔

ملزم نے گلبرگ میں مخالف تنظیم سے وابستہ اعجاز نامی شخص کو ہلاک کیا۔ انچولی میں بھی اغوا اور قتل کی واردات کی۔

ملزم نے توحید مسجد پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

ملزم کراچی میں رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور میں روپوش ہوگیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم تنظیم کے لڑکوں کو منظم کرنے میں بھی مصروف تھا۔

Read Comments