Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2022 04:28pm

ملک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 220 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 217 روپے 88 پیسے پرآگیا تھا۔

Read Comments