Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2022 04:44pm

ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 224 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت 218 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments