روپیہ مزید گراوٹ کا شکار، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے
شائع 18 اکتوبر 2022 04:39pm

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 82 پیسے کمی کے بعد ڈالر 219 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 226 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 218 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments