ڈالر نہ تھم سکا، مزید 1.17 روپے مہنگا

ملک میں روپے کی قدر پھر سے گرنے لگی
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 04:46pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں مزید ایک روپے 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 220 روپے 88 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 2.45 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 228 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 82 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت 219 روپے 71 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments