بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے: بابراعظم

ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، کپتان
شائع 22 اکتوبر 2022 03:15pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی خواہش ہے کہ میچ ہو، بھارت پر پوری قوت سے جھپٹیں گے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شان مسعود کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور وہ میچ کیلئے فٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخرزمان کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں، موسم ہاتھ میں نہیں، ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Read Comments