روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں کمی

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 04:49pm

ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگتے ہی روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 43 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 225 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹر بینک میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 220.84 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments