Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2022 07:15pm

قومی اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کیخلاف قرارداد مذمت منظور

قومی اسمبلی نے سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں صحافی ارشد شریف اور شمالی وزیرستان میں ایک فوجی جوان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی جس میں واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ارشد شریف قتل، کینیائی پولیس اور صحافیوں کے متضاد دعوے

اس ضمن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایوان کو بتایا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر دکھ ہوا،کینیا میں ہمارا سفارتخانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، وزیراعظم نے بھی کینیا کے صدر سے فون پر بات کی ہے۔

جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا قتل ایک معمول بن چکا ہے، ارشد شریف کے قتل پر بہت سے موقف سامنے آ رہے ہیں، لہٰذا اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Read Comments