Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 05:37pm

اتوار تک فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا لانگ مارچ پاکستان کی سب بڑی آزادی کی تحریک ہوگی۔

سابق وزیراعظم جو جمعہ کو لاہور سے مارچ شروع کرکے اس سے اگلے جمعہ یعنی چار نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں نے کہاکہ صرف میں نہیں آپ سب لوگ پاکستان کو بچائیں گے، اتوار تک فیصلہ ہوجائے گا۔

عمران خان نے بدھ کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کیا اور کارکنوں سے حلف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی غلاموں، چوروں کو ملک پر مسلط ہونے نہیں دیں گے، اعظم سواتی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوکٹھڑے میں کھڑا کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھایا جارہے۔ملک کی تاریخ کا سب بڑا عوام کا سمندر حقیقی آزادی لائے گا۔میں سیالکوٹ جارہاہوں گا یا سیالکوٹ میرے پاس آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا ڈاکو ملک کا وزیراعظم بن کر بیٹھا ہے، چھوٹے چور جیل جاتے ہیں بڑے ڈاکو نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے حق کے لئے جان قربان کی اور قوم ارشد شریف کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طالب علموں نے ظالموں کے خلاف آوازبلند کرنی ہے، ہم چوروں کا مقابلہ کریں گے اورشکست دیں گے۔

Read Comments