Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2022 10:24am

عالمی برادری یوکرائن کی طرح کشمیریوں کے حق میں بھی آواز بلند کرے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب ہے۔ کشمیری عوام انتظار کررہے ہیں کہ عالمی برادری مسئلہ یوکرائن کی طرح ان کے حق میں بھی آواز بلند کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے بغیر کسی قانونی جواز کے ریاست جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیرکو سب سے بڑا قبرستان بنانے پرتلا ہوا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ 75سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بین الاقوامی برادری کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارتی فوجی قبضے کو 75 سال مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری کی تنازع کشمیر پر خاموشی معنی خیز اور مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، کشمیری انتظار کررہے ہیں کہ مسئلہ یوکرائن کی طرح ان کے حق میں بھی آواز بلند کی جائے۔

Read Comments