گھرمیں ڈکیتی کرنے والی لڑکی دوست سمیت گرفتار

پولیس نے واردات کروانے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا
شائع 28 اکتوبر 2022 09:02am

کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے گھر میں واردات کا سراغ لگا لیا۔

واقعہ کی تحقیقات کے بعد لڑکی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھانجی نے اپنے دوست زیشان کی مدد سے اپنے ماموں کے گھر میں ڈکیتی کرائی تھی۔

پولیس نے واردات کروانے والے شخص کو بھی گرفتار کرکے چھینے گئے دو اسمارٹ موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

مدعی مقدمہ کی بھانجی عائشہ عرف اشو کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم ذیشان نے واردات کا اعتراف کرلیا۔

Read Comments